جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدےکا حلف اٹھالیا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل،لاء افسران اور وکلا شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی دورہ چین پر موجود ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) عدالتی کانفرنس میں وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کےمطابق ایس سی او عدالتی کانفرنس کل سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوگی۔
وفد میں جسٹس امین الدین،جسٹس شاہد وحید، ضلعی عدلیہ کے 2 ججز بھی شامل ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل وزیر وفد کا حصہ ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے۔
وفاق اور سندھ کا نہروں کا معاملہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ایران اور ترکیہ کے ججز کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان ایک خصوصی دعوت پر ترکی کا بھی دورہ کریں گے۔
چیف جسٹس ترکی کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔