کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی وجہ بتادی

سینئر رہنما جے یو آئی (ف) سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پایا تھاکہ ایک دوسرے کو بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کر لیا جس کےبعد اتحاد ممکن نہ رہا۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سےاتحاد سے معذرت کر لی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے : نواز شریف
دوسری جانب سینئر رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ 3 مہینے پہلے عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کو مسلسل پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک اتحاد کی شکل میں ایک ہی پیج پر آ جائیں،اس پیغام کو جے یو آئی نے ویلکم کیا لیکن اپنے کچھ تحفظات عمران خان کو بھجوائے جو باہمی اعتماد کےلیے ضروری تھےلیکن ہمیں اس کا جواب ہی نہیں ملا۔