خلیل الرحمان قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کوئی پراجیکٹ نہ کرنے کا عندیہ

ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کوئی پراجیکٹ نہ کرنے کا عندیہ دےدیا۔

ایک انٹرویو میں میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیاکہ وہ زیادہ تر پراجیکٹس ہمایوں سعید کے ساتھ کیوں کرتےہیں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے جواب دیاکہ ہو سکتا ہے اب وہ ایسا نہیں کریں گے۔

میزبان نے سوال کیاکہ کیا ہمایوں سعید کی کانپیں ٹانگتی ہیں کسی اور کے ساتھ کام کرنےمیں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر کاکہنا تھاکہ اب میری کانپیں ٹانگتی ہیں بھئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ اب ہم زیادہ کام نہیں کر پائیں گے، انہوں نے یہ بھی بتایاکہ جلد ان کا نیا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ آرہا ہے جس میں ہمایوں سعید،صنم سعید، سجل علی،صبا حمید، صبا فیصل اور دیگر شامل ہیں۔

یاد رہےکہ خلیل الرحمان قمر پاکستان کے مشہور ڈرامہ نگار ہیں۔ دوسری جانب ہمایوں سعید پاکستان کے کامیاب اداکار اور پروڈیوسر ہیں۔دونوں نے مل کر مشہور ڈرامہ میرے پاس تم ہو،فلم پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا جیسے کئی بڑے پروجیکٹس دیےہیں۔

Back to top button