خواجہ آصف نے پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کے کردار کو مشکوک قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیےکہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتےہوئے کہاکہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر عمران خان اور پارٹی لیڈر شپ راضی تھی،یہ سنگجانی بیٹھ جاتےتو آج انٹرنیٹ،سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملےکا خطرہ رہتا۔

وزیر دفاع کاکہنا تھاکہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہوناچاہیے،بشریٰ بی بی کی ضد پر خیبرپختونخوا سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے،پھر کپڑے،گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔

پی ٹی آئی قیادت نے ناکام احتجاج کا ذمہ دار بشریٰ بی بی کو قرار دے دیا

خواجہ آصف نےکہاکہ بشریٰ بی بی فرار ہوگئی،گنڈاپور کارکنان کےہاتھوں سارا دن رل گیا،پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہو گئی۔

Back to top button