خواجہ آصف نہیں چاہتے مذاکرات کامیاب ہوں : شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نہیں چاہتےکہ ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کاکہنا تھاکہ خواجہ آصف کو خوف ہےکہ کہیں ریحانہ ڈار اسمبلی نہ آجائیں اس لیے وہ نہیں چاہتےکہ مذاکرات کامیاب ہوں، خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اشارہ ہے،آپ ہی بتادیں کہ کس کی طرف سےاشارہ ہے، معاشی مشکلات تب ختم ہوں گی جب سیاسی استحکام آئےگا،سیاسی استحکام تب آئےگا جب آپ بیٹھ کر بات کریں گے۔
شوکت یوسفزئی نےکہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کا ملبہ ہم پر ڈالا جارہا ہے تو کیوں نا اس کی تحقیقات ہوں؟جوڈیشل کمیشن بنایا جائےتاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے،حکومت اپنے وزرا کو بھی سمجھائےجو رات دن طعنے دےرہے ہیں،سوشل میڈیا ہمارے کنٹرول میں نہیں،بہت سارے لوگ حکومت سے ناراض ہیں وہ اپنا غصہ نکال رہےہیں۔
شیخ وقاص نے خواجہ آصف اور بلاول بھٹو کو سیاسی مداری قرار دے دیا
ضلع کرم کی صورت حال سے متعلق گفتگو کرتےہوئے شوکت یوسفزئی نےکہاکہ کرم میں ایک فریق نے مشاورت کےلیے 2 سے 3 دن کا وقت مانگا ہے، کرم میں بچوں کے ڈائپرز تک پہنچائے جارہے ہیں۔