خواجہ آصف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ہے،جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔

وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتےہوئے لکھاکہ نواز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہےکہ قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دےدیا ہے،تاہم بعد میں انہوں نے تردید کر دی تھی۔

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھاکہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لےچکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

Back to top button