خضدار دھماکا : اسکول وین میں سوار چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق، 38 زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں چار معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح ایک المناک سانحہ پیش آیا، جہاں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول جانے والے بچوں کی وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا،جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر دشتی نے بتایا کہ دھماکا خودکش حملہ تھا،واقعے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہےکہ واقعہ کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
اوگرا نے گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی
واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائےوقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) خضدار منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک ہے۔