خیبرپختونخوا حکومت کا ریاستی وسائل کے ساتھ وفاق پر حملہ تشویشناک ہے : سعد رفیق

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق انہوں نے کہا ہےکہ پارہ چنار سمیت خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی سے نمٹنے کی ذمہ داری ادا کرنے کےبجائے خیبرپختونخوا حکومت کا ریاستی وسائل کے ساتھ وفاق پر حملہ  نہایت تشویشناک اقدام ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے منتخب حکومتیں گرانےوالوں کا آزادی،جمہوریت اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

‏خواجہ سعد رفیق نے موجودہ صورت حال پر اپنےبیان میں کہاکہ سختیوں، آزمائشوں،غلطیوں اور مشکلات سےکچھ نہ سیکھنا ہمارا قومی مزاج ہےفریقین اسی مزاج کے عین مطابق عمل کررہے ہیں۔

سعد رفیق نےکہاکہ تبدیلی،آزادی،حقوق اور جمہوریت کے نام پر ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے منتخب حکومتیں گرانے اور بنانےوالوں کا آزادی،جمہوریت اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا،‏یہ دلفریب نعرے عام آدمی کو بیوقوف بنا کر صرف اقتدار سے ہمکنار ہونے کےلیےلگائے گئے ہیں۔ ‏

انہوں نے کہاکہ پارہ چنار سمیت خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی سے نمٹنے کی ذمہ داری ادا کرنے کےبجائے خیبرپختونخوا حکومت کا ریاستی وسائل کے ساتھ وفاق پر حملہ  نہایت تشویشناک اقدام ہے۔

آئینی بینچ نے پانامہ اسکینڈل سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست نمٹادی

سعد رفیق نےخبردار کیاکہ اسلام آباد پر دھاوےاور گھیراؤ کو پرُامن احتجاج میں نہ بدلا گیا تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

Back to top button