لاہور ہائی کورٹ : پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پیکا ایکٹ میں ترمیم کےخلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیاگیا آزادی اظہار شدید متاثر ہوگا۔

دائر درخواست میں کہاگیا ہےکہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیے گئے آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔

سعودیہ عرب سمیت 7 ممالک سے مزید 60 پاکستانی بے دخل3

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیاجائے، پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونےوالی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کیاجائے۔

Back to top button