لاہور : امریکی قونصلیٹ کی عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

لاہور میں امریکی قونصلیٹ نے اپنے عملےکو محفوظ مقام پر منتقل ہونےکی ہدایت کر دی ہے۔
امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں،فضائی جارحیت ہو سکتی ہے، متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
قبل ازیں ترجمان پاک فوج کاکہنا تھا کہ بھارت کی طرف ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے کئی ڈرون مار گرائے،ایک ڈرون لاہور میں فوجی تنصیبات کے قریب گرا، زخمیوں میں ایک فوجی کی حالت تشویشناک ہے۔