آئین و قانون کے تحفظ ،بالا دستی کیلئے کارکنوں کو باہر نکلنا چاہیے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کارکنوں اورعہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ انہیں آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے باہر آنا چاہیے۔
پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے آن لان خطاب میں نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو باہر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا آئین کی بالادستی کے لیے کارکنان اپنا رول ادا کریں۔ اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ رائے بھی لی۔
انکا کہنا تھا ملک اہم موڑ پر کھڑا ہے، ہماری غفلت اور سستی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے، آپ اس کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

Related Articles

Back to top button