شاہ رخ خان نے ایشوریہ کو اپنی فلموں سے کیوں نکلوایا؟

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اپنے عروج کے دنوں میں شاہ رخ خان نے ایشوریہ را ئے کو اپنی کئی فلموں سے کٹ کروا دیا تھا حالانکہ وہ ان فلموں میں کاسٹ کیے جانے کے حوالے سے انہیں کنفرمیشن بھی دے چکے تھے۔ اب کئی برسوں بعد ایشوریہ رائے نے اس بات کو پبلک کیا ہے اور شاہ رخ خان نے اس الزام کو تسلیم کیا ہے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور بیوٹی کوئین ایشوریہ رائے بچن نے ’دیوداس‘، ’جوش‘ اور ’محبتیں‘ سمیت کئی فلموں میں اکھٹے کام کیا ہے تاہم پھر ایسا وقت بھی آیا جب ان کے پیشہ ورانہ تعلقات میں خرابی پیدا ہو گئی۔ حال ہی میں ایشوریہ رائے نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ نے ویر زارا اور چلتے چلتے جیسی ہٹ فلموں سمیت پانچ فلموں سے ان کو نکالا دیا تھا۔ ایشوریہ رائے سے جب پوچھا گیا کہ ایک ساتھ دیوداس جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے باوجود شاہ رخ خان نے ان کو کئی فلموں سے نکالا کیوں تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ میں کیسے اس کا جواب دوں؟‘

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں اس وقت ایک دو فلموں سے متعلق بات ہو رہی تھی کہ ہم اس میں کام کریں گے اور پھر ایسا نہیں ہوا اور کوئی وضاحت دییے بغیر شاہ رخ نے مجھے ان فلموں سے نکلوا کر دوسری ایکٹرسز کو لے لیا جس پر بعد میں شاہ رخ نے مجھ سے معافی بھی مانگی۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے تسلیم کیا کہ ایسا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کیونکہ ایش میری ایک اچھی دوست ہیں۔ بذات خود میں نے غلط کیا تاہم بطور پروڈیوسر اس کی وجہ سمجھ آتی ہے، میں نے ایش سے ایسا کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

دوسری جانب ایشوریہ رائے نے کہا انہوں نے اس بارے کبھی شاہ رخ سے بات نہیں کی کیونکہ یہ ان کی فطرت میں نہیں۔جب آپ کے پاس وضاحت نہیں ہوتی تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے اور آپ کنفیوز ہوتے ہیں۔۔یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے آخری مرتبہ 2016 میں کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کیا تھا جس میں شاہ رخ خان نے بطور مہمان اداکار کام کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button