امریکا؛ شاپنگ مال میں فائرنگ ،3افراد ہلاک ،2زخمی

امریکہ کے شاپنگ پال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں انڈیانا پولس اسٹار کے حوالے سے بتایا گیا کہ گرین ووڈ پارک مال میں شام کو پیش آنے والے اس واقعے میں3 افراد ہلا ک دو افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس سربراہ جم آئسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘اس دن کا اصل ہیرو فوڈ کورٹ میں موجود وہ شہری ہے جس کے پاس قانونی طور پر آتشیں اسلحہ تھا اور اس نے فائرنگ شروع ہوتے ہی حملہ آور کو روک دیا، انہوں نے حملہ آور پر فائرنگ کرنے والے مسلح راہگیر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک 22 سالہ شخص تھا۔
غیرملکی اخبار کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور اکیلا تھا اور اس کے پاس ایک رائفل اور گولیوں کے کئی میگزین تھے، پولیس نے ہلاک شدگان، مسلح شخص یا راہگیر کے نام جاری نہیں کیے ہیں، گولی چلنے کی آواز پر دکاندار اور مال کے ملازمین منتشر ہوگئے یا چھپ گئے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں عوامی مقامات ، سکولوں اور دیگر کام کی جگہوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،رواں ماہ کے اوائل میں امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button