ورلڈ کپ :انگلینڈ بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سےشکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ،جہاں اس کا ٹاکرا پاکستان کے ساتھ ہوگا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے 156 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں نے بالترتیب 81 اور 71 رنز کی اننگز کھیلی،ایلکس ہیلز نے 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 81 جبکہ جوز بٹلر نے 45 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔

انڈین ٹیم کے بالرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

دریں اثںا انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریہ کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین لوٹے، میچ کے اختتامی لمحات میں ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکے کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
انگلش سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button