قیمتوں میں گراوٹ، پاکستان کاخام تیل کی ایڈوانس خریداری کا فیصلہ

حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ا س حوالے سے آئندہ 2 سال کیلئے خام تیل کی پیشگی خریداری کی سمری تیار کرلی ،سمری میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل پیشگی خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسال کیلئے تین کروڑ بیرل ایڈوانس تیل خریدنے کی تجویز دی گئی،پٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کے لئے ای سی سی کو ارسال کر دی ہے۔
سمری کے مطابق پیشگی معاہدوں میں خام تیل کی قیمت موجودہ قیمت سے زیادہ ہو گی، پیداوار میں کمی ہوئی تو خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سمری کے مطابق تیل خریداری کے پیشگی معاہدے کر کے ملکی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ انہوں نے تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرمکو کو جون سے تیل کی پیداوار میں مزید 10لاکھ بیرل یومیہ کمی کی ہدایت کردی ہے ، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بحران کے باعث تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکونے 11 مئی سے پٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔آرامکو کی طرف سے جاری قیمتوں کے نئی شیڈول کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 0.67ریال مقرر کردی گئی ، کویت اور متحدہ عرب امارات کا سعودی عرب کے اقدام کی حمایت کا اعلان ، کویت نے یومیہ پیداوار میں 80ہزار بیرل کمی کااعلان کردیا جبکہ امارات کی جانب سے ایک لاکھ بیرل کمی کا اعلان، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود تیل کی مارکیٹ مستحکم نہ ہوسکی۔پیر کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک بار پھر 3.6فیصد کمی کے بعد خام تیل 29.87ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ، امریکی تیل کی قیمت 1.1فیصد یعنی 27سینٹ کمی کے بعد فی بیرل 24.47ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے مطابق اس اقدام کے بعد دنیا میں تیل کے سب سے بڑے پیداواری ملک سعودی عرب میں تیل کی یومیہ پیداوار 75لاکھ بیرل ہوجائیگی جو گزشتہ ایک دہائی میں کم ترین سطح ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے پڑوسی ملک کویت کے وزیر توانائی نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے اس اقدام کی حمایت کرتا ہے ، کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے جون سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 80ہزار بیرل کمی کا بھی اعلان کیا۔اسی طرح سعودی عرب کے اتحادی متحدہ عرب امارات نے بھی تیل کی پیداوار میں جون سے ایک لاکھ بیرل کمی کا اعلان کردیا۔اوپیک اور اس کے اتحادیوں نے معاہدے کے تحت تیل کی پیداوار میں یومیہ 97لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ غیر اوپیک ممالک نے 37لاکھ یومیہ بیرل کمی کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button