ملک بھر میں چینی کا صرف 4 روز کا سٹاک باقی

ملک میں چینی کے سٹاک کے حوالے سے شوگرملزایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا کہ صرف چار دنوں کا سٹاک باقی ہے۔حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، چینی کی کہیں ذخیرہ اندوزی نہیں ہے۔

شوگرملزایسوسی ایشن نےچینی کے موجودہ بحران کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیسوں کو قرار دے دیا۔فی الحال نئی کرشنگ شروع کرنے میں مسائل ہیں۔

شوگر ملز ایسویشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ ملاقات کریں‌، پنجاب میں کین کمشنر نے شوگرملز کو کلیئرنس نہیں دی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ شوگرمل مالکان کے اسٹے کے باعث ہوا ، 22 دنوں کیلئے چینی کا ذخیرہ موجود ہے، پنجاب میں 15نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہو جائے گی۔

Related Articles

Back to top button