جب تک ملک درست نہیں ہوتا فوجی اداروں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ میں آٹے کے بحران پر صوبائی حکومت کو مصنوعی بحران کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک درست نہیں ہوتا فوجی اداروں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔
دیگررہنما حلیم عادل شیخ اورخرم شیرزمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ‘اگر تھوڑا بہت اعتبار رہ گیا ہے، اس ملک کی مجبوری ہے کہ جب تک درست نہیں ہوتا کہ ہمیں فوجی اداروں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے’۔فردوس شمیم نقوی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ ‘اس لیے کیوں کہ وہاں (فوجی اداروں میں) ابھی بھی کچھ ڈسپلن اور احتساب باقی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹا بحران سے متعلق نئے نئے انکشاف سامنے آرہے ہیں۔ صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘معلوم ہونا چاہیے کہ سندھ حکومت میں فلورملز کس کی ہیں، ہر رکن سندھ و قومی اسمبلی کے پاس ایک دو فلورملزہیں اورمتعدد پارٹنزز ہیں’۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (سندھ ) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے لیے پاسکو سے 4 میں سے صرف ایک لاکھ ٹن گندم اٹھائی جبکہ باقی گوداموں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے 4 لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کو فراہم کی لیکن موجودہ سندھ حکومت نے گندم فلور ملز کو فراہم نہیں کی’۔ ن کا کہنا تھا کہ ‘4 لاکھ ٹن سندھ حکومت کی اپنی گندم بھی مارکیٹ میں بھیجی’۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں افغانستان کو گندم ایکسپورٹ کا معاہدہ گزشتہ برس جولائی میں ختم کردیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت کا دعویٰ جھوٹ ہے کہ گندم کابل کو فراہمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول برقراررکھنے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کے لیے ان کی کارکردگی مایوس کن ہے، محکمہ فوڈ سندھ 90 ارب روپے کا مقروض ہے۔حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت سے جواب طلب کیا کہ محکمہ فوڈ 90 ارب روپے کا مقروض کیوں اورکیسے ہوا؟ 8لاکھ ٹن گندم میں سے 4 لاکھ ٹن گندم کہاں گئی؟ ادھار پر جو گندم بیرون ملک حوالے کی اس کی ادائیگی کتنی ہوئی؟
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد گندم کی خریداری صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو گندم کے بحران کا جواب دینا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button