امریکہ، جرمنی کا روس پر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

امریکہ اور جرمنی کی جانب سے فیصل کیا گیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کو مزید کچھ عرصہ کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔یورپی یونین کے ایک اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ چین کی طرف سے روس کو کسی بھی قسم کے اسلحے کی فراہمی سے وہ بھی پابندیوں کی زد میں آئے گا۔

امریکی صدارتی دفتر کی انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ بائیڈن اور شولز نے اوول آفس میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک علیحدگی میں ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کی گفتگو یوکرین کے لوگوں کے ساتھ مستقل ’عالمی یکجہتی‘ کی اہمیت اور یوکرین کو سکیورٹی، انسانی، اقتصادی اور سیاسی مدد فراہم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر مرکوز تھی۔

صدر بائیڈن نے جرمن رہنما کا ان کی ’مضبوط اور مستحکم قیادت‘ اور یوکرین کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جرمن چانسلر اولف شولز نے کہا کہ یہ ظاہر کرنا ضروری ہے کہ اتحادی ’جب تک اور جہاں تک ضروری ہو‘ یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ گفتگو کے نکات میں جنگ کی صورتحال اور اگر چین روس کو فوجی امداد فراہم کرتا ہے تو اس کا جواب کیسے دیا جائے، بھی شامل رہیں گے۔

جرمن چانسلر شولز کا ایک روزہ مختصر دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے۔ ان کے ایجنڈے میں کوئی اور ملاقاتیں نہیں تھیں۔ دسمبر 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ اُن کا وائٹ ہاؤس کا دوسرا دورہ تھا، صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی اپنے جرمن ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کی۔

اہرام مصر میں پہلی مرتبہ ایک بند سرنگ دریافت

Related Articles

Back to top button