ژوب،افغانستان سے دراندازی،4سکیورٹی اہلکار شہید،3 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 جوان شہید جبکہ ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں آ رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے۔

آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا، حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button