غریب شاہ رخ خان اظہار محبت کیسے کرتے تھے؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان اور بے پناہ دولت کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں غریب تھا اور میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے تو میں گوری خان سے کارڈز کے ذریعے اظہار محبت کرتا تھا، ہم ایک دوسرے کو کارڈز بھیجتے تھے۔بھارتی فلم انڈسٹری پرراج کرنے والے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے وہ اہلیہ گوری سے محبت کرتے تھے اور اپنے جذبات ان تک پہنچانے کے لیے کارڈز کا سہارا لیتے تھے۔شاہ رخ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے خط تو نہیں لکھے لیکن کارڈز لکھتا تھا اور گوری کو بھیجتا تھا، کارڈز میں لمبی لمبی باتیں لکھ کر گوری سے محبت کا اظہار کرتا تھا۔کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس زمانے میں میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے اس لیے گوری کو سستے تحفے دیتا تھا، میں کارڈز کے ذریعے گوری کو بتاتا تھا کہ اس کے ساتھ ساری زندگی گزارنا چاہتا ہوں پھر آہستہ آہستہ دولت اور شہرت میرے قدم چومنے لگی اور زندگی یکسر تبدیل ہوگئی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کاجول اور کنگ خان کی جوڑی کافی مقبول رہی ہے، اس حوالے سے اداکارہ کاجول نے کنگ خان سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک عادت انہیں سخت نا پسند ہے کہ وہ جب بھی شوٹنگ پر آتے ہیں تو ان کو سب فنکاروں کے تمام ڈائیلاگ یاد ہوتے ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگر کوئی سین تین چار صفحات کا لکھا ہوتو شاہ رخ اس کو بھی زبانی یاد کرلیتے ہیں، اسے سب فنکاروں کے ڈائیلاگ ازبر ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ بہت اچھی دوستی کے باوجود شاہ رخ کو روزانہ میسج نہیں بھیجتی ہیں لیکن اگر وہ اداکار کو رات کو تین بجے فون کریں تو وہ ضرور جواب دیں گے، شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی نے بالی وڈ کی متعدد بلاک

بھارتی چاول کی درآمدات پر پابندی سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button