سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف بخاری کو ہٹا دیا گیا

وفاقی حکومت نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری کو عہدے سے ہٹادیا۔
گزشتہ روز چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تووزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جو وزیراعظم آفس کوبھجوادیا گیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 3سالہ دور میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے ہٹائے جانے و الے یہ چوتھے چیئرمین ہیں، ان کی جگہ جلد نئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی تعیناتی کاامکان ہے اس کیلیے مختلف نام زیر غور ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلے نعیم زمیندار کو ہٹاکر ہارون شریف کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button