گنج پن کے علاج کیلئے نئی دوا کے استعمال کی منظوری

گنج پن کا باعث بننے والے مرض الوپ پیسیا کے علاج کے لیے ایک نئی دوا کے استعمال کی منظوری امریکا میں دی گئی ہے۔یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے ritlecitinib نامی دوا کی منظوری دی گئی۔یہ دوا 12 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی جو کسی آٹو امیون بیماری کے نتیجے میں گنج پن کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

آٹو امیون امراض میں جسم کے خلیات بالوں کی جڑوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں جس سے سر کے بال مختلف جگہوں سے اڑنے لگتے ہیں۔یہ نئی دوا ایسے مخصوص انزائمے کی روک تھام کرتی ہے جو گنج پن کا باعث بننے والے اس عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ الوپ پیسا سے صرف امریکا میں ہی 68 لاکھ افراد متاثر ہیں اور دنیا بھر میں اس کے مریضوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

اس سے قبل 2022 میں الوپ پیسا کے علاج کے لیے پہلی دوا کی منظوری دی گئی تھی مگر وہ صرف بالغ افراد کے لیے تھی۔مگر یہ نئی دوا بچوں کے لیے بھی مؤثر قرار دی جا رہی ہے۔یہ نئی دوا آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگی، البتہ ابھی اس کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

ماہرین نے بتایا کہ اس دوا سے ایسے پروٹینز کی روک تھام ہوتی ہے جو خلیات کو ایسے سگنلز بھیجنے پر مجبور کرتے ہیں جس کے باعث بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ایف ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محفوظ اور مؤثر علاج تک رسائی اہمیت رکھتی ہے اور اس دوا کی منظوری سے الوپ پیسا کے مریضوں کے علاج میں نمایاں مدد مل سکے گی۔

Related Articles

Back to top button