قاسم سوری، شاہ محمود، اعظم سواتی، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، شاہ محمود قریشی کے حلقہ سکھر این اے 114 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جوکہ مسترد ہوگئے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے وکلاء، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔

ادھر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر ہوا، الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں تک کہا کہ اعظم سواتی حاضر ہوجائیں اعتراضات واپس لے لیں گے۔

اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے کاغذات جعلی دستخط اور اشتہاری کے اعتراض پر مسترد کیے گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔

Related Articles

Back to top button