مریم نواز کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

حکومت توہین عدالت کے ذریعے سپریم کورٹ کو پھنسانا چاہتی ہے

Related Articles

Back to top button