کرونا نے مزید 38 افراد کی جان لے لی

کرونا کیسز میں اضافے نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد پر پہنچ گئی، کرونا سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔

مصدقہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی، سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628، بلوچستان میں 34 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ بٹ انتقال کرگئے

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 905، خیبر پختونخوا 6 ہزار 053، اسلام آباد 988، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button