سستا آٹا حاصل کرنے کے دوران 2شہری جان سے چلے گئے

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹےکے حصول کے لیے لائن میں لگی خاتون کو آٹا تو نہ مل سکا لیکن اس کی جان چلی گئی۔

رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹے کے حصول کے لیے آٹے کی لائن میں لگی تھیں، بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طیبعت خراب ہوگئی تاہم اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دم توڑ گئیں۔

اس کے علاوہ ملتان میں سستے آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

دوسری جانب بہاولنگر کے ایک پارک میں قائم مفت آٹے پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شکرگڑھ میں ڈنڈا بردار شہریوں نے آٹے سے بھرا ٹرک لوٹ لیا جبکہ رحیم یار خان میں آٹے کے تھیلے لے جانے پر عملے نے شہری کو تھپڑمار کر تھیلے چھین لیے۔

اس کے علاوہ ملتان اور صادق آباد میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔

ٹوئٹر پر مفت سیکیورٹی فیچر ختم، اکاؤنٹ ہیک کرنا آسان بن گیا

Related Articles

Back to top button