31دسمبر کو یوٹیلیٹی سٹورز کھلے رکھنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 31دسمبر کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹور زکھلے رکھنے کااعلان کردیا۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق زیادہ سےزیادہ سیل اورعوام کی سہولت کے پیش نظر سٹور اتوار کےروز کھلے رکھنے کافیصلہ کیا۔عموماً ہر ماہ کے پہلے اتوار کو یوٹیلیٹی سٹورزکھلے رکھےجاتے ہیں۔اس بار ردوبدل کرکےمہینے کے آخری اتوار کو سٹورزکھلے رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اب اتوار 7جنور ی کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز بند رکھے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button