عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہونے کی پیش گوئی

 رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کی شام ہلال کی رویت نہیں ہو گی۔

عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیا چاند جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا۔

 اُس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے فوری مستعفیٰ ہونے کامطالبہ

Related Articles

Back to top button