پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نےاعلامیہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر حملے میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ فریق کی درخوست کے مطابق فی الفورایف آئی آر درج کی جائے تاکہ اس حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس میں کیے گئے چاروں مطالبات کی پرزور تائید کی۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے سپریم کورٹ سے ان چاروں مطالبات پر فوری کارروائی کی توقع ظاہر کی اور اجلاس میں سینیٹراعظم سواتی کے ساتھ بہیمانہ، غیرانسانی اورغیراخلاقی سلوک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،پارلیمانی پارٹی نے اس حوالے سے تشکیل دی گئی سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی یکسر مسترد کرتے ہوئے ایوان کے رکن اعظم سواتی کے ساتھ تقدس کی پامالی پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button