تھانہ حملہ کیس میں عطا تارڑ باعزت بری

گوجرانوالہ تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور ان کے ساتھیوں کو باعزت بری کر دیا، عطا تارڑ اور دیگر پر 2021 میں تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڈ اپنے ساتھیوں سمیت وزیراباد میں سول جج آصف گل کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور ان کے ساتھیوں کو باعزت بری کر دیا، عطا تارڑاور دیگر پر 2021 میں تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڈ نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی ایما پر مقدمہ درج کیا گیا تھانے پر حملے کاجھوٹا مقدمہ میری آواز دبانے کی سازش تھی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری پر فواد چوہدری نے کہا تھاکہ مجھے تین سال باہر نہیں آنے دیں گے لیکن مجھے تین سال جیل میں رکھنے کا کہنے والے آج خود سلاخوں کے پیچھے ہیں، 2021 سے مقدمے کا مکمل سامنا کیا ہم نے عدالتوں کا احترام کیا۔

Related Articles

Back to top button