ڈی جی ایف آئی اے کو وزیر بحری امور علی زیدی نے ہٹوایا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی یعنی ایف آئی اے کے اصول پسند ڈائریکٹرجنرل بشیر میمن کو اچانک ان کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ انہیں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی شکایت پر عہدے سے ہٹایا گیا جس کے بعد انہوں نے بطور احتجاج نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ یاد رہے کہ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں بشیر میمن پہلے ہی زیر عتاب تھے اور ان پر مسلسل حکومتی دباؤ تھا کہ جج کی ویڈیو بنانے کے الزام میں نامزد تمام لوگوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے لیکن بشیر میمن کا موقف تھا کہ وہ قانون کے پابند ہیں اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر سکتے۔ اس دوران ان پر جب دباؤ بڑھا تو وہ چھٹی پر چلے گئے لیکن کسی کے ساتھ زیادتی پر آمادہ نہ ہوئے۔ تاہم چند روز پہلے انہیں اچانک ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف پندرہ روز باقی تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
حکام نے بتایا کہ وسط ایشیائی ملک قازقستان میں ٹیک آف کے فورا بعد طیارہ حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب نور سلطان نذر بائی نے ٹیک آف کیا اور کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا گیا ، جس سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ، طیارہ طلوع آفتاب اور دھند سے پہلے لینڈ کر گیا۔ حادثہ اس وقت اس علاقے میں ہوا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button