نوائے وقت کے ملازمین کا اخبار کیخلاف مظاہرہ

نوائے گروپ ورکررز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نوائے وقت انتظامیہ کے ظالمانہ رویے ،  ورکرز دشمنی  ، عدم ادائیگی بقایا جات کے خلاف ڈی جی پی آر آفس لاہور کے باہر مظاہر ہ کیا گیا ، مظاہرے میں نوائے وقت انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور بینرز اٹھا کر مطالبہ کیا گیا کہ ورکررز کے بقایا جات اور تنخواہیں ادا کی جائیں ۔

کنوینر ورکر ز ایکشن کمیٹی سید شعیب الدین نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو خیبر پختون خواہ حکومت کی وزارت اطلاعات اور ڈ ی جی پی آر پشاور سے سبق سیکھنا چاہیے جنہوں ںے میڈیا مالکان کو اشتہارات کی ادائیگی ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ مشروط کر دی ہے۔ جب بھی کسی میڈیا مالک کے خلاف ورکرز کوئی شکایت درج کرواتے ہیں اور عدم ادائیگی کی اطلاع دیتے ہیں تو وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے میڈیا مالک کو اطلاع دیتے ہیں کہ اگر آپ نے اشہتارات کے واجبات کا چیک وصول کر نا ہے تو پہلے ملازمین کے پیسے ادا کریں

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ڈی جی پی آر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ یہ پالیسی پنجاب میں بھی نافذ کی جائے ۔ کنوینر کمیٹی نے صدر مملکت ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ نوائے وقت کے مظلوم ورکرز کی آواز سنیں ان کی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی کے لئے کمشن بنایا جائے ۔ کنوینر کمیٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ائی ٹی این ای کے جج کے تقرر میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے ، تاخیر کا نوٹس لیں اور وزیر اعظم خود دلچسی لے کر اس معاملے کو حل کروائیں ۔

سنیر صحافی خواجہ فرخ سعید نے مطالبہ کیا کہ نوائے وقت انتظامیہ اپنا رویہ بدلے ملازمین کے بقایا جات اور تنخواہیں ادا کرے ورنہ احتجا ج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین سال سے ورکرز اپنی تنخواہوں اور بقایا جات کے لئے عدالتی چارہ جوئی کرنے کے باوجود ناکام رہے ہیں کیونکہ محکمہ اطلاعات اور دیگر سرکاری ادارے ورکرز کی بجائے میڈیا مالکان کی خوشنودی کے لئے کام کر رہے ہیں مظاہرے میں خواجہ فرخ سعید ، ساجد ضیاءگل نواز ، درخشندہ علمدار ، ندیم صدیقی ، محمد اسلم اور دیگر متاثرین نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button