پاکستانی نژاد خاتون نے 6فٹ 3 انچ بال عطیہ کر دیئے

 ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد30 سالہ خاتون زہاب کمال خان نے لمبے ترین بال 17 سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

 پاکستان کی پروفیشنل سکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انھیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔زہاب کمال کے مطابق بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوںکہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔

اب دوسری شادی چھپائی نہیں جا سکے گی، نادرا نے نیا سسٹم متعارف کروا دیابعد ازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔

زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔

Related Articles

Back to top button