پاکستانی نژاد صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب

پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے مئیر منتخب ہوگئے ، لیبر امیدوار نے کنزرویٹو امیدوارشان بیلی کو شکست دی ، صاد ق خان نے 12 لاکھ 6 ہزار 34 ووٹ حاصل کیے جب کی ان کے مدمقابل امیدوار شان بیلی 9 لاکھ 77 ہزار601 ووٹ حاصل کرسکے۔ میئر منتخب ہونے کے بعد صادق خان نے کہا ہے کہ میں ایک امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر رہیں ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مختلف قومیتوں کو قریب لاؤں گا ، کیوں کہ میں پورے شہر کا میئر ہوں ، اس لیے ہر شہری کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کروں گا جب کہ علامی وباء کورونا وائرس کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں ، اس موقع پر صادق خان نے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ صادق خان پہلی بارسال 2016ء میں یورپی یونین کے دارالحکومت لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے ، 2016ء میں انہوں نے دو لاکھ 28 ہزار ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیتا۔ واضح رہے کہ صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ گئے تھے ، ان کے والد بس ڈرائیور تھے اور ان کی ابتدائی پرورش کونسل کی جانب سے فراہم کردہ فلیٹ میں ہوئی ، پیشے کے اعتبار سے وہ ایک وکیل ہیں ، انہوں نے قانون کی ڈگری نارتھ لندن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کے وکیل کے طور پر فرائض سرانجام دیئے ، صادق خان نے صرف 15 برس کی عمر میں لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، جب کہ 1994ء میں انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں پہلی بار کونسلر کا الیکشن جیتا ، جس کے بعد وہ 2005ء میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ، سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کے دور میں وہ ٹرانسپورٹ اور کمیونیٹیز کے وزیر مقرر کیے گئے ، وہ برطانوی حکومت میں پہلے مسلمان وزیر تھے جو کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button