اسرائیلی حملہ ،الشفاہسپتال کے تمام مریض شہید،تعداد11ہزارسےتجاوز

اسرائیلی حملےمیں الشفاہسپتال کے تمام مریض شہید ہو گئے۔حملوں میں ابتک شہید فلسطینیوں کی تعداد11ہزار سے تجاوزکر گئی۔

ڈائریکٹر الشفا ہسپتال محمد ابوسلمیہ کاکہنا ہے کہ ہسپتال اب جیل اور قبرستان بن گیا۔7ہزار لوگ محصور ہیں۔آئی سی یو کے تمام مریض شہید ہو گئے۔گزشتہ رات ہسپتال میں 22مریض شہید ہوئے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 24گھنٹے میں 62اسرائیلی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا۔غاصب فوج کیخلاف گلی گلی لڑائی جاری ہے۔مجاہدین نے ایک عمارت کو اسرائیلی فوجیوں سمیت دھماکے سے اڑادیا۔بیت الحنون میں ایک عمارت کو قابض فوج سے چھڑوالیا۔مختلف محاذوں پر 9اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

ابوعبیدہ کا مزیدکہنا تھاکہ جن اسرائیلیوں کوہم نے مارا ہے ان کی خبر جلد پہنچ جائے گی۔جوحکومت بتاتی ہے اسرائیلی اموات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو ہسپتال میں رکھنے کی تردید کردی۔ترجمان حماس کاکہنا تھاکہ چند یرغمالیوں کو علاج کیلئے ہسپتال لے کر گئے تھے۔یرغمالیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ہسپتال لے جانا ضروری تھا۔یرغمالیوں میں سے ایک قیدی کچھ دن آئی سی یو میں رہا تھا۔صحت بہتر ہونے پر اس قیدی کو واپس قید خانے منتقل کیا۔اسرائیل کی شدید بمباری سے قیدی کو دل کادورہ پڑا۔مرنے والے قیدی کے علاج کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات معطل کردیئے۔اسرائیل فوج کے الشفاہسپتال سے نکلنے تک بات نہیں ہوگی۔

اسرائیل نے غزہ کے الشفا اسپتال میں تباہی مچانے کے بعد مغربی کنارے کے شہر جنین میں ابن سینا اسپتال کو بھی فوری خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسرائیلی افواج کی جانب سے جنین کے ابن سینا اسپتال کا گھیراؤ کرکے طبی عملے کی گرفتاری کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ادھر غزہ میں بجلی، فون اور انٹرنیٹ کی سروسز تاحال معطل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری نے غزہ کے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے۔اسرائیلی افواج کے ڈرون

ٹیکس گوشوارےجمع نہ کرانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کااعلان

حملے اور فائرنگ سے کم ازکم مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے ۔

Related Articles

Back to top button