عاطف اسلم کو دیکھنے کے لیے لڑکی نے اپنی شادی کینسل کردی

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی مقبولیت سے کون واقف نہیں، مداح خواتین ہوں یا مرد، سب عاطف اسلم کی ایک جھلک دیکھنے اور انکے ساتھ ایک سیلفی کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا میں بھی پیش آیا جب عاطف اسلم کی مداح لڑکی نے کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنی شادی ہی ملتوی کر دی۔ جی ہاں! کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد لڑکی نے منگنی کرنے اور شادی کی تاریخیں طے کرنے کے باوجود عاطف اسلم کے میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنی شادی ملتوی کر دی، اس بات کا انکشاف خود عاطف اسلم نے حال ہی میں کینیڈا میں کیے گئے میوزک کنسرٹ کی پرفارمنس کے دوران کیا۔

عاطف اسلم ان دنوں امریکا اور کینیڈا کے ٹوور پر ہیں، جہاں وہ امریکا کے متعدد شہروں میں پرفارمنس کرنے کے بعد کینیڈا کے شہروں میں کنسرٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکار اور گلوکار نے 22 مئی کو ٹورنٹو میں ہونے والے کنسرٹ کی لائیو پرفارمنس کے دوران ایک بینر کو ہاتھ میں تھام کر پرفارمنس کی اور بعد ازاں اس بینر پر لکھی گئی داستان کی کہانی بھی سنائی۔ عاطف اسلم کے ہاتھ میں موجود بینر پر ایک شخص نے لکھ رکھا تھا کہ ان کی منگیتر نے گلوکار کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنی شادی ہی ملتوی کر دی ہے۔عاطف اسلم نے لائیو پرفارمنس کے بعد بینر تھمانے والے لڑکے کو مخاطب کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ ان کی منگنی تو ہوگئی نا، پھر منگنی کا عاطف اسلم کے حصے کا کھانا کدھر ہے؟

بعد ازاں گلوکار نے بینر تھمانے والے نوجوان کو کہا کہ وہ انہیں پین لاکر دیں تو وہ بینر پر اپنے دستخط کردیں گے، عاطف اسلم کی یہ ویڈیو ان کے فین نے ٹوئٹر اور یوٹیوب پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

حلف برداری تقریب پر دائر حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل قرار

اگرچہ یہ بات واضح ہو گئی کہ عاطف اسلم کے کنسرٹ کے لیے لڑکی نے شادی ملتوی کی، تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ پاکستانی نژاد لڑکی کا تعلق کس شہر سے تھا اور اب وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ عاطف اسلم کینیڈا کے مختلف شہروں میں آئندہ ماہ 26 جون تک کنسرٹس منعقد کرتے رہیں گے، خیال کیا جا رہا ہے کہ لڑکی بھی جون کے بعد ہی شادی کے بندھن میں بندھے گی۔ واضح رہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں، اداکار کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا ڈرامہ’’سنگ ماہ‘‘ ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، عاطف اسلم نے ڈرامے کا او ایس ٹی بھی خود گایا ہے۔

Related Articles

Back to top button