معروف ناول نگار بانو قدسیہ کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے

معروف لکھاری بانو قدسیہ کو جہان فانی سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت گئے،نامور ڈرامہ نگار اشفاق احمد کی اہلیہ بانو قدسیہ نے امربیل اور راجہ گدھ جیسی تصانیف سے شہرت پائی۔

بانو قدسیہ کو شاندار علمی و ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا، وہ 1928 میں فیروز پور میں پیدا ہوئیں، قیام پاکستان کے بعد لاہور منتقل ہو گئی تھیں۔ 1950 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔

کیا ہارر فلم ’’جاوید اقبال‘‘ نیا ٹرینڈ سیٹ کر پائے گی؟

ان کی ادبی تصانیف میں امربیل، بازگشت، دست بستہ، حاصل گھاٹ، پیا نام کا دیا، دوسرا قدم، مرد ابریشم، سامان وجود اور دیگر شامل ہیں تاہم ناول "راجہ گدھ ” ان کی پہچان بن گیا۔ بانو قدسیہ نے ٹی وی کیلئے کئی اعلی پائے کے ڈرامہ سیریلز لکھے جو آج بھی دیکھنے والوں کے دلوں پر نقش ہیں۔

پاکستان کے ادبی افق کا یہ ستارہ 2017 میں غروب ہو گیا مگر اپنا نام ہمیشہ کیلئے تاریخ میں امر کر گیا۔

Related Articles

Back to top button