اداکارہ ثناء جاوید پشاور زلمی کی پھر خیر سگالی سفیر مقرر

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا گیا، پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔


انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر بن چکی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کےلیے بےحد پرجوش ہیں۔ثناء جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جن میں وہ پشاور زلمی کی جرسی میں موجود ہیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس خبر کا اعلان کیا گیا۔


ثناء جاوید جلد اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گی۔ثناء جاوید پی ایس ایل 4 میں بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہوئیں تھی۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا۔حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔
واضح رہے کہ خانی، رومیو ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والی ثنا جاوید کا شمار اس وقت سب سے مقبول نوجوان اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button