ق لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر پی ٹی آئی میں شامل

پنجاب حکومت سے نالاں مسلم لیگ ق کو اس وقت ایک اور بڑا جھٹکا لگا جب پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار نے ق لیگ کو الوداع کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
سلیم بریار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحرانوں میں عمران خان ہی پاکستان کی واحد اُمید ہیں ، وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے جلد نکال لیں گے۔
سلیم بریار کوچودھری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست کے طور پر بھی جانا جاتا تھا یاد رہے کہ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے دوران سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم بریار پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو اپنا معاون خصوصی مقررکیاتھا ۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 59 ہزار 799 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی تھی ، یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button