اداکار یاسر حسین، عائشہ عمر کی ’’ٹکسالی‘‘دھوم مچانے کیلئے تیار

ابوعلیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ٹکسالی‘‘ کی شوٹںگ مکمل کر لی گئی ہے فلم کو عیدالاضحٰی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔
اداکارہ مہر بانو نے ڈان امیجز کو بتایا کہ وہ لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، ہدایت کار ابو علیحہ نے خود مجھے اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، فلم میں میرے کام کا تجربہ شاندار رہا۔
فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی تاہم مہر بانو کا کہنا تھا کہ یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کے پروڈیوسر وقاص حسن رضوی نے انسٹاگرام پر فلم کی کاسٹ کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی۔
اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنے کردار کی پہلی جھلک شئیر کی، فلم کے ڈائریکٹر نے ڈان امیجز کو بتایا کہ یہ ایک سسپنس کرائم تھرلر فلم ہے لیکن اس میں پرانے لاہور کی روایات اور مزاح کو بھی دکھایا گیا ہے۔
جہاں تک اداکاروں کی پرفارمنس کا تعلق ہے تو میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہر اداکار نے اس فلم میں اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی دکھائی ہے، مہر بانو اور یاسر حسین اور عائشہ عمر اور نیئر اعجاز نے اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دی ہے، ابو علیحہ نے کہا کہ ہر ایک نے اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دی ہے جس کی وجہ سے فلم کا ہر کردار بہت متاثر کن ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، اداکارہ نے دو تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ اندرون لاہور ٹکسالی کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت کا منظر ہے جہاں سے بادشاہی مسجد کے میناروں کو دیکھا جا سکتا ہے، ہدایت کار ابوعلیحہ نے بتایا کہ عائشہ عمر فلم میں مسکان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ہدایت کار ابوعلیحہ نے فلم کی کاسٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کرائم تھرلر فلم کی عکس بندی مکمل ہوگئی ہے، فلم اس سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی، ٹکسالی کو دنیا کے مختلف فلمی میلوں میں بھی دکھایا جائے گا جوکہ اس کی بین الاقوامی نمائش کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button