ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے، ابھی صرف 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
آصف زرداری نے نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہحق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں،اللہ کے فضل سے ہمیں 50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی ہمیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے۔
انکا کہنا تھاآپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں لیکن اب آنا جانا لگا رہے گا، میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منا رہے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں اپنی بہنوں کے ہمراہ عید منا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button