مذہبی رہنما پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ

انڈونیشیا میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت گیر مذہبی رہنما رازق شہاب کو 8 ماہ قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب سے خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے انڈونیشیا پہنچنے والے مقامی مذہبی رہنما رزاق شہاب کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔رزاق شہاب جب انڈونیشیا پہنچے تو ان کے ہزاروں عقیدت مند انہیں ایئرپورٹ سے آبائی گھر جلوس کی شکل میں لیکر آئے تھے۔ بعد ازاں بیٹی کی شادی میں بھی رزاق شہاب نے بڑا اجتماع منعقد کیا تھا۔
بار بار حکومتی تنبیہ کے باوجود باز نہ آنے پر جب رزاق شہاب ایک مذہبی بورڈنگ اسکول کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ملکی عدالت نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مذہبی رہنما کو 8 ماہ قید اور 2 کروڑ انڈونیشی روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔رزاق شہاب پر بچوں کے ساتھ زیادتی اور ملکی نظریات کا مذاق اُڑانے کے مقدمات دائر تھے جس پر وہ سعودی عرب چلے گئے تھے اور تین سال تک خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی تھی۔

Related Articles

Back to top button