ہمت ہے توعمران ، شہباز کو پاس کرے ،ورنہ برداشت کرے

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے توعمران خان، شہبازشریف کو پاس کرے ورنہ برداشت کرے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمریم اورنگزیب نےعمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بلف ماسٹر ہیں، اُن کے شہباز شریف کے خلاف بیان کا ایک ہی جواب ہے، پاس کر نئی تے برداشت کر۔

انہوں نے کہا جس کے اپنے اعصاب نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز خوف میں جکڑے ہوں، وہ کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے؟ عمران صاحب مریم نواز کو جیل میں ڈال کر سوچا ڈرا لو گے اُلٹا مریم نواز کے ڈر اور خوف میں آج تک مبتلا ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کے بیرونِ ملک دوروں کے دوران واقع ہی آپ کی جان کو خطرہ ہے تو کسی ڈاکٹر پاس رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ‎عمرانی حکمتِ عملی ، چاپلوسی کرو ، بلیک میل کرو ، ، دھونس جماؤ ، بلف کرو اور پھر جھوٹ بولو، مگر ‎عمران خان صاحب یاد رکھیں کہ دھمکیاں دھونس اور بلیک میلنگ سے اقتدار میں واپسی نہیں ہوتی۔

انکا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آپ ڈرپوک ہیں ورنہ نام بتائیں کون دھمکی دیتا ہے، ‎سول ملٹری تعلقات میں توازن کے مشورے دینے والے عمران خان کے ذہنی توازن کی فکر کریں، ‎عمران خان کا دماغی توازن الٹ چکا ہے، کبھی نیوٹرل، کبھی جانور، کبھی الزام تو وہ کبھی وضاحت پیش کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ڈرپوک اور جھوٹے نے جعلی مقدمے بنا کر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا اور سوچا کہ شاید وقت نہیں بدلے گا، ‎لانگ مارچ کی کال25 مئی کو بھی دی تھی، پھر ”اسلامی ٹچ“ دے کر بھاگ نکلے، ‎بیساکھیوں کے بغیر ڈرپوک جھوٹے منافق شخص عمران خان کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کرے، ‎ترجمان وضاحتوں کی قلابازیاں کھاکھا کر ہلکان ہوگئے ہیں، ‎عمران صاحب بیساکھی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button