ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ عمرہ اداکرلیا

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے بغیر عمرہ اداکرلیا۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ سعودی عرب سے چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

تصاویر میں ثانیہ کو اہل خانہ کے ہمراہ حرمین شریفین میں دیکھا جاسکتا ہے، ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان ملک کو بھی ساتھ لے کر گئیں۔

ثانیہ مرزا کی پوسٹ اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں نیک خواہشات کا ذکر کیا گیا وہی متعدد صارفین شعیب کی غیر موجودگی پر پریشان ہوگئے اور ثانیہ سے متعدد سوال کرڈالے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے۔

عمران خان کی جلد گرفتاری ہوگی،منظوروسان کی پیشگوئی

Related Articles

Back to top button