بارشوں ،سیلاب سے کپاس کی فصل تباہ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

شدید بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں کپاس کی فصل تباہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں اس کے نرخ تاریخ بلندی پر پہنچ گئے ۔

کارٹن مارکیٹ کے ماہر نسیم عثمان نے بتایاکہ مون سون کی شدید اور مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ معیاری کپاس کی قیمت 24ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے، اچھے معیار کی پھٹی 11 تا 13 ہزار فی 40 کلو ہوگئی ہے جب کہ کے سی اے کی اسپاٹ ریٹ قیمت 23ہزار روپے من ہے۔

ان کہنا تھا کہ پاکستان میں کپاس کے نرخ تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کپاس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے متعدد ملیں بند ہوگئی ہیں یا پھر ان میں پیداواری عمل جزوی طور پر جاری ہے۔

سعد ذاکر جن کا تعلق ٹاپ لائن سیکیورٹیز سے ہے کا کہنا تھا پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی اس وقت تک 7.4 ملین گانٹھیں آچکی ہیں۔ ان میں سے 47 فیصد پیداوار سیلاب سے متاثرہ سندھ کے علاقوں کی ہے۔

امریکہ کا پاکستان کو 90 لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ

انکا کہنا تھا یہ پریشان کن صورتحال ہے نہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر بلکہ پورے ملک کے لیے کیوں کہ کم پیداوار کی وجہ سے کپاس درآمد کرنی پڑے گی جس سے درآمدی بل بڑھے گا۔ 19اگست کے بعد سے اب کپاس کی قیمت میں فی من 2000 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Related Articles

Back to top button