ثروت گیلانی بالی وڈ اسٹار عامر خان کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند

پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی نے بالی وڈ کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انسٹاگرام پر ثروت گیلانی کی جانب مداحوں سے ‘Ask me question ‘ کے نام سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا گیا۔سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کوئی ایسی خواہش جو آج تک پوری نہیں ہوئی اور کئی عرصے سے آپ انتظار کررہی ہوں کہ یہ خواہش پوری ہوجائے؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے عامر خان کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کی۔خیال رہے کہ ایک طرف پاکستان کی کئی اداکارائیں بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرچکی ہیں تو دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات ایسی بھی ہیں جو آفرز کے باوجود مختلف وجوہات کی بناء پر بالی وڈ کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button