مریم نواز لندن پہنچ گئیں،والد سے ملاقات

حجپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز4 سال بعد لندن پہنچ گئیں،جہاں انہوں نے والد نواز شریف سے ملاقات کی،نواز شریف نے انہیں گلے لگایا۔

مریم نواز دوحہ سے لندن پہنچیں جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر اُن کے بھائی حسن نواز اُن کے منتظر تھے، تین سال بعد ملاقات کے وقت دونوں بہن بھائی جذباتی بھی ہوئے۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچی جہاں لیگی کارکنان نے اُن کے حق میں نعرے بازی کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی ہیں، شریف فیملی کے افراد مریم نواز کو لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے ہیں۔

پاکستان سے روانگی سےقبل انہوں نےکہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد گزشتہ روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

علاوہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔

باخبرخاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منگل کو مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button