عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس میں لارجر بنچ تشکیل کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ٹیریان جیڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے عمران خان کی موجودہ پوزیشن کیا ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں، الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے، الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں، درخواست گزار نے عمران خان کا 2018ء والا بیانِ حلفی چیلنج کیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکلاء سے استفسار کیا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے؟ وکیل سلمان ابو ذر نیازی نے جواب دیا کہ آپ بہترین جج ہیں، ہم نے صرف کچھ معلومات سامنے رکھی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 2018ء میں یہ کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی، اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی، بہر حال آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیلِ نو کر دیتے ہیں، ہم لارجر بینچ کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب

Related Articles

Back to top button