فالج کی درست شناخت ممکن ہوگئی

ماہرین طب کی آسانی کے لیے ایک ایسی مشین ایجاد کی گئی ہے جس سے فالج کی درست شناخت ممکن ہو سکے گی، مشین 90 فیصد تک درست شناخت کر سکے گی۔
مشین کو امریکی ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی ’’ہائپرفائن‘‘ نے 2019 میں تیار کیا تھا، جسے ایف ڈی اے نے 2020 میں استعمال کی منظوری دی تھی۔
مشین کی آسانی سے منتقلی کے لیے اس میں پہیے نصب کیے گئے ہیں، پچھلے دو سال میں تبدیلی اور بہتری کے بعد ’’سووُپ‘‘ کی حساسیت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائپرفائن نے ہارورڈ اور ییل یونیورسٹی کے تعاون سے اپنی پورٹیبل ایم آر آئی مشین کو فالج کے 50 مریضوں پر آزمایا، ایم آر آئی مشین نے فالج کی سب سے عام قسم ’’اسکیمک اسٹروک‘‘ کو 90 فیصد درستگی سے شناخت کیا۔

Related Articles

Back to top button