عمران نے سخت سوالات کرنے پر یوتھیے کی درگت بنوا دی

اپنی آمرانہ طبیعت سے مجبور سابق وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران خود سے سخت سوالات کرنے والے ایک یوتھیے کارکن کی درگت بنوا دی۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی لیبر ونگ کی تقریب اچانک بدمزدگی کا شکار بن گئی جب ایک کارکن ناصف گرو نے ڈائس پر موجود اپنے قائد عمران خان سے یہ سوال کر ڈالا کہ سب چاپلوس آُپ کے دائیں بائیں کیوں اکٹھے ہو چکے ہیں اور نظریاتی رہنما پارٹی سے باہر کیوں ہو گئے، اس نے سوال کیا کہ ایسے پارٹی کیسے چلے گی؟

ملائیکا اروڑا کم عمرمردوں کی دیوانی کیوں ہیں؟

ناصف گرو کی جانب سے جیسے ہی یہ سوال عمران خان سے پوچھا گیا، تقریب میں اچانک ہلچل مچ گئی، دیگر کارکنوں نے ناصف گرو کو خاموش کرانے کی کوشش کی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے منع کر دیا اور کہا کہ کارکن کو بولنے دیں۔ تاہم جب کارکن نے اپنی تقریر جاری رکھی اور عمران خان کا بھی رگڑا نکالنا شروع کر دیا تو وہ آپے سے باہر ہو گئے اور اسے چپ کروانے کی ہدایت کردی۔ کپتان کی اس ہدایت کے بعد درجن بھر یوتھیے ناصف گرو پر حملہ آور ہو گئے اور اسے گھسیٹتے ہوئے تقریب سے باہر لے گئے جہاں اس کی خوب درگت بنائی گئی۔ ناصف کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔

عمران خان سے سوال کرنے والے پارٹی کارکن ناصف گرو کا تعلق شیخ رشید کے حلقے سے بتایا جاتا ہے، ناصف گرو کی شدید دھلائی اور ٹھکائی کے بعد پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت نے رات گئے اسے شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا تاکہ اسے پارٹی سے نکالا جا سکے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کی تقریب میں آپ نے تحریک انصاف کے چیئرمین سے بد تمیزی کی اور بہتان تراشی کی، آپ کا یہ اقدام پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے، تین روز میں شو کاز کا نوٹس کا جواب دیں ورنہ آپ کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔

دوسری جانب ناصف گرو نے خود پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور اس میں اختلاف رائے کی اجازت ہونی چاہئے بجائے کہ آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button